ق لیگی ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ کاسٹ کر دیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

لاہور(پی این آئی)ق لیگی ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ کاسٹ کر دیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ۔ گزشتہ روز ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ساجد احمد خان کی زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت اعلیٰ کیلئے ووٹ چوہدری پرویز الہٰی کو دیا جائے گا۔

 

اس سلسلے میں ق لیگ کے ارکان کو خط بھی لکھا گیا ہے۔ دوسری جانب نجی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ چوہدری شجاعت نے اپنے خط میں ق لیگ کے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی امیدوار کو ووٹ کاسٹ نہ کریں۔تاہم اب خبریں آرہی ہیں کہ ق لیگی ارکان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close