وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ووٹنگ، پی ٹی آئی کارکنان کیلئے ہنگامی ہدایات جاری کر دی گئیں

لاہور(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ووٹنگ، پی ٹی آئی کارکنان کیلئے ہنگامی ہدایات جاری کر دی گئیں۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف نے کارکنوں کو فوری طور پر پنجاب اسمبلی کے باہر پہنچنے کی کال دے دی۔پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں لاہور کے کارکنوں سے اپیل کی گئی ہے کہ فوری طور پر پنجاب اسمبلی شاہراہ قائداعظم پہنچ جائیں۔

 

اس کے ساتھ فوری فوری لکھا گیا ہے۔بعد ازاں پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی گئی تاہم اسلام آباد کے آفیشل اکاؤنٹ پر موجود ہے۔خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close