قیاس آرائیاں ختم، شجاعت حسین نے ڈپٹی اسپیکر کو خط میں کیا لکھا؟ آخرکار پتہ چل گیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے ق لیگ کے ارکان کو خط لکھا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں کسی کو ووٹ نہیں دینا۔سینئر صحافی انصار عباسی کے مطابق انہیں مونس الہٰی نے بتایا کہ چوہدری شجاعت نے خط لکھا ہے کہ کسی کو ووٹ نہیں دینا۔

 

آصف زرداری نے چوہدری شجاعت کو یقین دلایا ہے کہ پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ بنوادیں گے ، انہوں نے چوہدری شجاعت کو کہا کہ پرویز الہٰی ن لیگ اور اتحادیوں کے امیدوار ہوں گے۔اس سے قبل اینکر پرسن حامد میر سے گفتگو میں مونس الہٰی نے کہا تھا کہ چوہدری شجاعت نے واضح کیا ہے کہ وہ عمران خان کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close