اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کی جانب سے وزارت اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت سے انکار کردیا ہے۔مسلم لیگ ق کے کارکنوں نے چوہدری شجاعت کے گھر کے باہر نعرے بازی کی۔ ق لیگی کارکنوں نے وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کے نعرے لگائے۔ق لیگی کارکنوں کا کہنا تھاکہ آصف زرداری کا راستہ روکنے کیلئے آئے ہیں۔
یہ کراچی نہیں بلکہ پنجاب ہے، یہاں وہ حساب نہیں چلے گا۔لیگی کارکنوں کا کہنا تھاکہ آصف زرداری باربارچوہدری شجاعت کو تنگ کرنے آجاتے ہیں۔ق لیگ کے کارکنوں نے گو زرداری گو کے نعرے بھی لگائے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں چوہدری شجاعت کے خط کی بازگشت سنائی دی جس کے بعد مونس الٰہی پنجاب اسمبلی سے چلے گئے تھے۔حامد میر سے ٹیلیفونک گفتگو میں مونس الٰہی کا کہنا تھاکہ میں ماموں (چوہدری شجاعت) کے پاس گیا تھا اور انہوں نے ویڈیوپیغام ریکارڈ کرنے سے انکارکیا اور کہا کہ عمران خان کےامیدوارکی حمایت نہیں کروں گا۔مونس الٰہی کا کہنا تھاکہ میں بھی ہار گیا ہوں، عمران بھی ہار گئے اور زرداری جیت گئے۔ان کا کہنا تھاکہ چوہدری شجاعت نے خط میں لکھا تھا کہ کسی کو ووٹ نہیں دینا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں