’میں ہار گیا، عمران خان بھی ہار گیا‘ چوہدری مونس الٰہی شدید مایوس

لاہور (پی این آئی) ’میں ہار گیا، عمران خان بھی ہار گیا‘ چوہدری مونس الٰہی شدید مایوس۔۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی کا کہنا ہے ” میں بھی ہار گیا، عمران بھی ہار گیا ، زرداری جیت گئے۔” سینئر صحافی حامد میر نے بتایا کہ ان کی مونس الہٰی سے بات ہوئی ہے ۔ مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ماموں چوہدری شجاعت حسین کے پاس ویڈیو ریکارڈ کروانے کیلئے گئے تھے لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ مونس الہٰی نے بتایا کہ چوہدری شجاعت نے خط میں لکھا تھا کہ کسی کو ووٹ نہیں دینا۔

 

چوہدری شجاعت کی کوئی ویڈیو ریکارڈ نہیں کی گئی۔ حامد میر کے مطابق مونس الہٰی نے ان سے گفتگو میں شجاعت حسین کو چوہدری شجاعت نہیں کہا بلکہ ماموں کہتے رہے، وہ گفتگو میں مایوس نظر آئے۔ مونس الہٰی نے کہا “ماموں کے پاس اپنا رشتہ بچانے گیا تھا، میں بھی غلط ثابت ہوا، آپ بھی غلط ثابت ہوئے اور میں ہار گیا۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close