چوہدری شجاعت حسین نے گیم پلٹ دی، عمران خان کے چہرے پر مایوسی، بڑا سرپرائز مل گیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے تصدیق کی ہے کہ چوہدری شجاعت نے کہا کہ عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کروں گا۔وزیراعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں چوہدری شجاعت کے خط کی بازگشت سنائی دی جس کے بعد مونس الٰہی پنجاب اسمبلی سے چلے گئے تھے۔

 

حامد میر سے ٹیلیفونک گفتگو میں مونس الٰہی کا کہنا تھاکہ میں ماموں (چوہدری شجاعت) کے پاس گیا تھا اور انہوں نے ویڈیوپیغام ریکارڈ کرنے سے انکارکیا اور کہا کہ عمران خان کےامیدوارکی حمایت نہیں کروں گا۔مونس الٰہی کا کہنا تھاکہ میں بھی ہار گیا ہوں، عمران بھی ہار گئے اور زرداری جیت گئے۔ ان کا کہنا تھاکہ چوہدری شجاعت نے خط میں لکھا تھا کہ کسی کو ووٹ نہیں دینا۔قبل ازیں ذرائع سے خبر سامنے آئی تھی کہ چوہدری شجاعت کا بیان ان کے بیٹے چوہدری سالک کی موجودگی میں ریکارڈ ہوا۔مونس الٰہی پنجاب اسمبلی سے چودھری شجاعت سے ملنے آئے تھے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر آج وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہونا ہے جس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز اور تحریک انصاف کے امیدوار پرویز الٰہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close