وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن، پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، ن لیگ کے ووٹ بڑھ گئے

اسلام آباد (پی این آئی )پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 7 کہوٹہ کلرسیداں میں مسترد شدہ ووٹوں کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے فاتح امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ضمنی الیکشن کے دوران مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد ریٹرننگ افسر نے پی پی 7 کہوٹہ کے نتائج جاری کر دیے ہیں،آر او پی پی 7 نے رات ڈھائی بجے مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال مکمل کرکے نتائج جاری کیے۔مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران

مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر کے 12 ووٹ بڑھ گئے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر اعوان کے ووٹوں کی تعداد میں 6 ووٹوں کا اضافہ ہوا۔راجہ صغیر کے ووٹ 68906 سے بڑھ کر 68918 ہو گئے ہیں جبکہ شبیر اعوان کے ووٹوں کی تعداد 68857 سے بڑھ کر 68863 ہو گئی ہے۔جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے پی پی 7 سے مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔یاد رہے کہ پی پی 7 راولپنڈی کے تمام 260

پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق (ن) لیگ کے راجہ صغیر احمد 68906 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے محمد شبیر اعوان نے 68857 ووٹ حاصل کیے، اس طرح انہیں 49 ووٹوں سے شکست ہوئی۔اسی طرح ن لیگ کے ایم پی اے کاشف چودھری کی نااہلی کے باوجود ڈی نوٹی فائی نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے خارج کردی ہے۔ جس کی وجہ سے ن لیگ کے ووٹوں میں 2 ووٹ اور شامل ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close