ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری نے کیا درخواست کر دی؟ ہلچل مچ گئی

لاہور(پی این آئی)پنجاب اسمبلی میں کل ہونے والے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے لیے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو خط لکھ کر سکیورٹی فراہم کرنےکا مطالبہ کردیا۔خط میں کہا گیا ہےکہ پنجاب اسمبلی کی حدود اور ایوان میں بھی پولیس تعینات کی جائے، مجھے 22 جولائی کو وزیراعلیٰ کے انتخاب کا سکینڈ پول کرانا ہے۔

 

ڈپٹی اسپیکر نے خط میں کہا ہےکہ تمام سکیورٹی انتظامات یقنی بنائے جائیں تاکہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق وزیراعلیٰ کا انتخاب کراسکوں۔پولیس حکام کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے مراسلے کے بعد سکیورٹی پلان مرتب کرلیا ہے، سکیورٹی کے لیے پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر 1400 سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔پنجاب پولیس کے مطابق اجلاس میں اہلکاروں کی تعیناتی کا مقصد وزیراعلیٰ کے الیکشن کو پر امن بنانا ہے، الیکشن کو پر امن بنانے اور ممبران کے تحفظ کے لیے اہلکاروں کو تعینات کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close