اسلام آباد(پی این آئی)کیا ن لیگ کا ایک ووٹ کھٹائی میں پڑ گیا؟ پی پی 7 سے ن لیگ کے کامیاب امیدوار راجہ صغیر کل وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ووٹ ڈال سکیں گے یا نہیں؟الیکشن کمیشن نے ان کی کامیابی فیصلہ تو دے دیالیکن راجہ صغیر کی کامیابی کا نہ نوٹیفکیشن جاری ہوا اور نہ ہی راجہ صغیر نے اب تک حلف اٹھایا ہے۔
اس صورتحال میں سب کی نگاہیں الیکشن کمیشن پر ہیں کہ کیا ن لیگ ایک ووٹ سے محروم رہ جائے گی؟ علاوہ ازیں آج پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 15، مسلم لیگ ن کے تین اور ایک آزاد رکن نے حلف اٹھا لیا۔یہ نو منتخب اراکین وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ووٹ بھی کاسٹ کر سکیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا۔جمعرات کو پنجاب اسمبلی کا ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس جمعے کی شام چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔جمعے کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہوگا، ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز جبکہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے متفقہ امیدوار پرویز الہیٰ ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں