پی ٹی آئی کے ارکان پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کو تیار نہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی) پی ٹی آئی کا پیسے دینے کا الزام ڈرامہ ہے۔ پی ٹی آئی کے ارکان پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کو تیار نہیں، ان میں کچھ وزارت اعلیٰ کے امیدوار بھی ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف کی گفتگو۔تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو پیسے دیے جانے کے الزام کو ڈرامہ قرار دیدیا۔

 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کو تیار نہیں، ان میں کچھ وزارت اعلیٰ کے امیدوار بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو اپنے اندر توڑ پھوڑ کا خطرہ ہے اور وہ اسے چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنماقمر زمان کائرہ نے کہا کہ پنجاب میں حکومت (ن) لیگ کی ہے، ہماری تو 7 سیٹیں ہیں، زرداری صاحب پیسے کیوں دیں گے؟یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 3 ارکان پنجاب اسمبلی نے بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع کرایا تھا جس میں تینوں ارکان نے صوبائی وزیرداخلہ عطا تارڑ پر فون کالز کے ذریعے 25 کروڑ کی آفر کا الزام لگایا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں