چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے آصف علی زرداری کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)آصف علی زرداری کی چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر دوبارہ آمد۔ آصف زرداری کچھ دیر پہلے ہی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کرکے روانہ ہوئے تھے لیکن پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الٰہی کے رہائشگاہ پہنچنے کے بعد آصف علی زرداری دوبارہ ان سے ملاقات کیلئے پہنچے لیکن  نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الٰہی نے آصف علی زرداری سے کسی قسم کی کوئی ملاقات کرنے سے صاف انکار کر دیا۔

 

 

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا تھا کہ آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت کو خط لکھا کہ اگر پرویز الٰہی نے عمران خان کا ساتھ نہ چھوڑا تو میری اور آپکی ذاتی لڑائی ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں