اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن، تحریک انصاف نے 186کی تعداد پوری کرلی، ویڈیو بھی جاری۔۔ پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ آج چیئرمین عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے پی ٹی آئی اور ق لیگ پنجاب کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 186 ارکان شریک ہوئے۔اس حوالے سےشہباز گل نے ٹوئٹ کی کہ ’اللہ کا شکر 186 ، اس وقت تمام ارکان کپتان کی تقریر سن رہے ہیں۔
لاہور میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، اس وقت اجلاس میں 186 اراکین شامل ہیں عمران خان کچھ دیر میں خطاب کریں گے pic.twitter.com/Q1e6LSmCDW
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 21, 2022
‘ضمنی انتخابات میں مذہبی سیاسی جماعتوں کی کارکردگی فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں پی ٹی آئی اور ق لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں 186 اراکین شریک ہوئے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب کل پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔ ن لیگ کی جانب سے حمزہ شہباز اور پی ٹی آئی و ق لیگ کے متفقہ امیدوار پرویز الٰہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں