لاہور (پی این آئی) وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پرویزالٰہی اگر وزیراعلیٰ بن بھی گیا تو باربار تحریک عدم اعتماد لائیں گے، ان کی حکومت کو ایک قدم نہیں چلنے دیں گے، ہم جمہوری انداز میں پرویز الٰہی کو شکست دینے کی کوپوری کوشش کریں گے۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ان کے پاس سادہ اکثریت نہیں ہے، بلکہ ان کے پاس صرف 8 ووٹ زیادہ ہیں، اگر 5 ووٹ ایک طرف ہوجائیں تو یہ ایک ووٹ سے نیچے چلے جائیں گے، ہماری سیاسی جمہوری انداز میں پوری کوشش ہے کہ پرویز الٰہی جیت نہ سکیں،ہم جلیل شرقپوری یا غیاث الدین کو 10، 10 کروڑ نہیں دیے، نہ ہی ہم نے کسی کو پیسوں کی آفر کی ہے نہ ہی ہماری کوئی ویڈیو اور اس طرح کی کوئی گفتگو پکڑی گئی ہے، ہم جمہوری انداز میں ان کو شکست دینے کی پوری کوشش کریں گے اور ہم کامیاب ہوں گے، ورنہ یہ حکومت نہیں چل سکے گی، انہوں نے حکومت بنانے کے بعد ایک دن کابینہ تو بنانی ہے،یا تو تمام ارکان 188 کو وزیربنا دیں، پھر تو ٹھیک ہے لیکن جب ایسا نہیں ہوسکے گا ، ورنہ ہم ان کو چلنے نہیں دیں گے، اس کے بعد ہمارے پاس ایک اور موقع ہوگا۔
ہم ان کیخلاف بار بار عدم اعتماد لائیں گے ان کو ایک قدم نہیں چلنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں داخلے پر اگر ہم پر پابندی لگائیں گے تو ہم ان کے اوپر پابندیاں لگائیں گے، ان کو پتا ہی نہیں ہم کہا ں کہاں پابندی لگائیں گے، اگر یہ ہمارے پنجاب میں داخلے پر پابندی لگائیں گے تو ہم ان کا سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں داخلہ بند کردیں گے۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پنجاب میں جیت کے بعد انتخابات کرانا عمران خان کے ہاتھ میں ہوگا، خیبر پختونخواہ اور پنجاب اسمبلی توڑ کر وہ مرکز کو انتخابات میں جانے کا دباؤ بڑھا سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں