ہمارے پاس وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے عددی تعداد پوری ہے، انتخاب سے پہلے ہی تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہےکہ ہمارے پاس وزیراعلٰی کے انتخاب کیلئے عددی اکثریت پوری ہے، امید ہےکہ وزیراعلی کا انتخاب پرامن اور قانونی تقاضوں کے مطابق ہوگا، سیاسی جماعتوں کو ملکی مسائل پر اب مذاکرات شروع کرنے چاہئیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ملکی مسائل پر اب مذاکرات شروع کرنے چاہئیں۔

 

قومی اسمبلی تحلیل ہوئی اور باقی اسمبلیوں نے کام کیا تو انتشار پیدا ہوگا، شریف خاندان میں دو کیمپ واضح ہو چکے ہیں، شہباز شریف کیمپ نہیں چاہتا عام انتخابات جلد ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وزیراعلی ٰکے انتخاب کیلئے عددی اکثریت ہے، امید کرتے ہیں کل کا انتخاب پرامن ہوں گے، امید ہے وزیراعلی کا انتخاب قانونی تقاضوں کے مطابق ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کل کے بھرپور ردعمل کے بعد اب معاملات مکمل قابو میں ہیں امید ہے کامل اکثریت حاصل کر لیں گے۔ لاہور میں اس وقت مال روڈ پر موجود ہوں جہاں 187 ممبران اسمبلی موجود ہیں، کامل اکثریت کیلئے ممبران کی تعداد 186 ہونی چاہئے اس وقت ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اتحاد میں 176 ارکان ہیں۔اسی طرح فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسد عمر اور میں کئ دفعہ تحریک انصاف کی پوزیشن واضع کر چکے ہیں کہ اگر حکومت انتخابات کا اعلان کر دے تو نئے الیکشن کمیشن کی تشکیل اور انتخابات کے فریم ورک پر گفتگو کیلئے ہم تیار ہیں لیکن ایک طرف آپ ہارس ٹریڈنگ سمیت ہر حربہ آزما رہے چلیں جب شوق پورا ہو جائے بتا دیں۔

 

مزید برآں تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر حماد اظہر نے کہا ہے کہ آج پنجاب حکومت ختم ہو جائے گی،منڈیوں کا اعتبار موجودہ مسلط حکومت پر سے اٹھ چکا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پاکستان دیوالیہ پن کے دہانے پر موجود ہے، پاکستان کا ڈیفالٹ رسک موجودہ دور میں4 گنا بڑھ چکا ہے۔روپیہ 3 ماہ میں 50 روپے قدر کھو چکا ہے ، یہ پھر بھی اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں