وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دیدیا

لاہور (پی این آئی) الیکشن کمیشن نے پی پی 7 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی۔ پی ٹی آئی امیدوار نے پی پی 7 کے 21 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی۔ہائیکورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن سے رجوع کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی امیدوار نے آر او کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے آر او کو حلقہ پی پی 7 کہوٹہ کلر سیداں کے نتائج جاری کرنے سے روک دیا تھا۔

 

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے انتائج جاری کرنے سے روکتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر اعوان کی دائر پٹیشن نمٹا دی تھی اور درخواست گزار کو آج صبح الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 کہوٹہ کلر سیداں کے آر او نے پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر اعوان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دوبارہ گنتی کی استدعا کو مسترد کردیا تھا۔فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پی پی 7 میں نتائج کے وقت تمام پولنگ ایجنٹس موجود تھے، نتائج میں تاخیر کی وجہ آر ٹی ایس سسٹم بریک ہونا تھا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں دوبارہ گنتی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔منیر احمد نامی شہری کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کےتوسط سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اپیل دائر کی گئی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے دوبارہ گنتی کا حکم دیا ، دوبارہ الیکشن کی بجائے دوبارہ گنتی کا حکم غیر قانونی ہے ، عدالت اکثریت رکھنے والی جماعت کو حکومت سازی کا موقع فراہم کرے ، جس کے لیے عدالت وزیراعلی ٰکے 22 جولائی کے الیکشن کو دوبارہ گنتی کی بجائے الیکشن قرار دے۔

 

دوسری طرف سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر مزید شواہد طلب کرلیے، عدلت عظمیٰ نے قرار دیا کہ درخواست گزار کی باتیں مفروضے پر مبنی ہیں، درخواست گزار توہین عدالت سے متعلق ٹھوس شواہد فراہم کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں