اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں سامنے آنے والے عوام کے دوٹوک مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کے خلاف اسلام آباد کے ایف نائن پارک اور لبرٹی چوک لاہور میں آج رات آٹھ بجے احتجاج ہو گا۔ تحریک انصاف کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا اسلام آباد کے ایف نائن پارک اور لبرٹی چوک لاہور میں آج رات آٹھ بجے احتجاج ہو گا۔
بیان کے مطابق اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور کے علاوہ ملک کے دیگر بڑے شہروں ملتان، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ میں بھی مظاہرے کیے جائیں گے۔ اسد عمر نے واضح کیا کہ عوام کسی کو اپنا مینڈیٹ چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں