پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری، مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ، مثبت کیسوں کی شرح 2 فیصد سے بڑھ گئی

اسلام آباد (آئی ا ین پی ) ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ، مثبت کیسز کی شرح ایک مرتبہ پھر 3 فیصد کے قریب پہنچ گئی ۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 21 ہزار 315 ٹیسٹ کیے گئے۔ این آئی ایچ کے مطابق 599 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.81 ریکارڈ کی گئی۔ مہلک وائرس نے ایک دن میں مزید 3 مریضوں کی جان لے لی جبکہ اب بھی 170 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close