اسلام آباد(آئی این پی ) عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کی 10 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 30 جولائی تک توسیع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت سیشن جج کامران بشارت مفتی نے سماعت کی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے 10 مقدمات میں ان کی عبوری ضمانتوں میں 30 جولائی تک توسیع کر دی۔ عمران خان نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں بھی ضمانت کے لیے رجوع کر کیا جس پر جج نے ریمارکس دئیے کہ آپ کا سیاسی معاملہ ہے لیکن ملزم کا پیش ہونا بھی ضروری ہے۔ سیشن جج نے دوران سماعت مزید کہا کہ مقدمہ نمبر 425 میں فریش ضمانت ہے اس کے لیے ملزم پیش ہو گا تو حکم جاری کروں گا جس پر جونیئر وکیل نے استدعا کی کہ فریش ضمانت کی درخواست بھی آئندہ سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔
عدالت نے مقدمہ نمبر 425 میں درخواست ضمانت کی بھی سماعت 30 جولائی کو مقرر کر دی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں