ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 10 کروڑ روپے کی پیش کش

لاہور (آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی الیاس چنیوٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی)اور مسلم لیگ(ق) نے مجھے 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے ایک ایم پی اے کے منحرف ہونے کی تصدیق کی تھی۔

ن لیگی ایم پی اے الیاس چنیوٹی کو بھی بھی پیسوں کی مبینہ آفر ہوئی ہے، جس کے بارے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے مجھے 10کروڑ روپے کی پیشکش کی، مگر میں نے فوری ٹھکرا دی، پہلے مرحلے میں بھی میرے جاننے والے کے ذریعے رابطہ کیا گیا تھا، ایئرپورٹ پر اترا تب بھی کالز آئیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close