اگر پرویزالٰہی نے عمران خان کا ساتھ نہ چھوڑا تو پھر میری اور آپ کی ذاتی لڑائی ہے، زرداری کی چوہدری شجاعت کو دھمکی

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے معاملے میں عمران خان کے امیدوار کا راستہ روک رہے ہیں۔اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے دعویٰ کیا کہ آصف زرداری نے چوہدری شجاعت کو اردو زبان میں خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے نواز شریف کو پرویز الہٰی کی وزارت اعلیٰ کیلئے منایا۔

 

 

پرویز الہٰی نے زرداری کااس پر شکریہ بھی ادا کیا لیکن پھر عمران خان کے ساتھ مل گئے۔حامد میر کے مطابق خط میں آصف زرداری نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی نے ان کے ساتھ وعدہ کیا اور پھر اپنے وعدے سے مکر گئے اس لیے ان کی اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عمران خان کے امیدوار کا راستہ روکیں۔ اینکر پرسن کے مطابق زرداری نے چوہدری شجاعت کے ذریعے پرویز الہٰی کو یہ پیغام بھی دیا ہے کہ اگر انہوں نے عمران خان کا ساتھ نہ چھوڑا تو پھر میری اور آپ کی ذاتی لڑائی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close