جلیل شرقپوری اور غیاث الدین کو کتنے کروڑ میں خریدا گیا؟ رانا ثنا اللہ نے بھی الزام عائد کر دیا

لاہور (پی این آئی) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے ایم پی اے جلیل شرقپوی اور غیاث الدین کی 10، 10کروڑ میں بکنے کی تصدیق کردی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان دونوں ارکان کو چودھری پرویز الٰہی نے پیسے دیے ہیں، سپریم کورٹ مجھے بلائے، میں وہاں ثابت کروں گا۔

 

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل اور نالائق ٹولہ اس کے ساتھ ساتھ فراڈیے اور جھوٹے ہیں، پنڈی کا شیطان اور فوادچودھری کی گفتگو میں چیز درست نہیں، عدم اعتماد کی تحریک کے دوران پیسے لینے دینے کی کوئی بات ثابت ہوئی؟ لیکن پی ٹی آئی نے طوفان اٹھایا ہوا تھا،جلیل شرقپوی، مولانا غیاث الدین کی 10، 10کروڑ میں بکنے کی تصدیق ہوئی ہے، چودھری پرویز الٰہی نے پیسے دیے ہیں، پی ٹی آئی نے اگر کچھ حصہ ڈالا ہوتو ہوسکتا ہے، ڈیل والا ایک بندہ گجرات میں بیٹھا ہے اور دوسرابیرون ملک چلا گیا ہے۔مجھے بتائیں الیاس چنیوٹی نے سامنے آکر کہا مجھے 10کروڑ کی آفر کی ہے، کہتے پولیس استعمال ہوئی تو بھئی کوئی چیز سامنے لاؤ، پولیس آفیسر کا نام لو، گل زمان جس نے پیسے دیے اس کی ویڈیو بھی پکڑی گئی ہے، مسلم لیگ ن سیاسی طور پر جوڑ توڑ کیلئے پورا زور لگائے گی، یہ ہماراجمہوری حق ہے، لیکن ارکان خریدنے والی بات درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک سامنے کررکھ لیں، بات کریں جلیل شرقپوری اور غیاث الدین کو پیسے نہیں دیے؟

 

کسی بھی پروگرام میں بیٹھ جائیں میں ثابت کروں گا۔انہوں نے کہا کہ جس شخص کو وزیراعلیٰ بنایا جارہا ہے وہ کہتا میں دو سیکنڈ نہیں لگاؤں گا اسمبلی توڑ دوں گا،ارکان میں یہ بات بھی زیربحث ہے، پھرکچھ ارکان سوچ رہے کہ فلاں فلاں کو پیسے دے دیے گئے، لیکن ہم مفت میں کیوں ووٹ دیں؟ اللہ کرے مجھے سپریم کورٹ بلائے، میں وہاں ثابت کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں