عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن سے پہلے آصف زرداری پر سنگین الزام عائد کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ارکان پنجاب اسمبلی کو خریدنے کیلئے 50 کروڑ تک کی آفرکی جارہی ہے۔اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھاکہ آج لاہور میں سندھ ہاؤس ہارس ٹریڈنگ جیسے مناظردوبارہ نظر آرہے ہیں۔

 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایم پی ایز کو خریدنے کیلئے 50 کروڑ تک کی آفرکی جارہی ہے، اس کھیل کے پیچھے آصف زرداری کا ہاتھ ہے جنہوں نےکرپشن پر این آراولیا، وہ لوٹی ہوئی دولت سے لوگوں کو خرید رہے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھاکہ آصف زرداری کو جیل میں ڈالناچاہیے، یہ نہ صرف ہماری جمہوریت بلکہ ہماری سوسائٹی کے اخلاق پربھی حملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پارٹیاں بدلنے والوں پرزندگی بھرکیلئے پابندی لگائی ہوتی توروک تھام ہوتی، امپورٹڈ حکومت لانے والے کرتا دھرتا کو احساس نہیں کہ قوم کو شدید نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں