عطا تارڑ نے حمزہ شہباز کو ووٹ کے بدلے 25کروڑروپے کی آفر کی، پی ٹی آئی کے تین ارکان نے بیان حلفی جاری کر دیے

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر ایک بار پھر ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کا اعلان کردیا۔ اینکر پرسن اجمل جامی کے مطابق “تحریک انصاف نے اپنے تین ارکان اسمبلی، یعنی بھکر سے غضنفر عباس چھینہ، محمد عامر عنائیت اور لیہ سے سردار شہاب الدین کے بیان حلفی جاری کر دیئے۔

 

بیان حلفی کل سپریم کورٹ میں پیش کئے جائیں گے۔”تینوں ارکان کے بیان حلفی اشٹام پیپر پر درج ہیں جن کا متن ایک ہی ہے۔ متن کے مطابق “مسمات راحیلہ ایم پی اے نے کل رات میرے نمبر پر کال کی جس کا ریکارڈ میرے فون میں سیو ہے اور میری عطا اللہ تارڑ صاحب سے بات کروائی جس نے مجھے 25 کروڑ روپے کی پیشکش کی کہ میں اپنا ووٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے بالعوض رقم متذکرہ ان کو بیچ دوں اور مزید 10 ایم پی ایز متذکرہ رقم کے عوض خریدنے کی کوشش کروں اور ہارس ٹریڈنگ میں ساتھ دوں اور جس کیلئے مجھے الگ منہ مانگی رقم دی جائے گی۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں