اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی حکومت نے وفاقی سیکرٹریٹ اوراسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی)فیلڈ ایڈمنسٹریشن میں کام کرنے والے سرکاری افسران کے لیے ’ایگزیکٹو الاؤنس‘ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ڈیلی ڈان کے مطابق افسران کو 150فیصد تک ایگزیکٹو الاؤنس دیا گیا ہے، جس سے ان کی موجودہ بنیادی تنخواہوں میں 150فیصد تک اضافہ ہو جائے گا۔ یہ اضافہ یکم جولائی 2022ءسے گریڈ 17سے 22تک کے افسران کی تنخواہوں میں ہو گا۔
رپورٹ کے مطابق اس الاؤنس کی منظوری کے بعد بیوروکریٹس کی تنخواہ میں ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے کا اضافہ ہو گا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تین ہفتے قبل قومی اسمبلی سے منظور کیے گئے وفاقی بجٹ میں حکومت کی جانب سے ان افسران کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ بنیادی تنخواہ میں یہ 150فیصد اضافہ اس کے علاوہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں