آئی ایس آئی نے الیکشن سے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی 15سے 16سیٹیں جیت جائیگی، صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)صحافی اسد طور نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایس آئی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو رپورٹ دی تھی کہ 17 جولائی کو پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف 15 سے 16 سیٹیں جیت جائے گی۔یو ٹیوب چینل پر اپنی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی کی جانب سے یہ انتخابی سروے اتحادی جماعتوں کی قیادت کو پیش کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ہاتھ پاوں مار لیں کیونکہ آپ کے پاس صرف 4 سے 5 سیٹیں آنی ہیں۔

 

اسد طور نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس امریکی سازش، اسٹیبلشمنٹ مخالفت، مہنگائی، امپورٹڈ حکومت، منحرف اراکین اور سیاسی شہادت کا بیانیہ تھا جسے عمران خان نے خوب اچھی طرح کھیلا جبکہ دوسری جانب حکومت کے پاس اس کو کائونٹر کرنے کیلئے کوئی چیز ہی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن ہارنے کے باوجود مسلم لیگ ن کی کوشش ہے کہ کسی طرح پنجاب کو بچا لیا جائے کیونکہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو یہ صوبہ وفاق پر حملہ آور ہونے کیلئے عمران خان کا لانچنگ پیڈ ہوگا۔ جس عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی نے حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ ہوتے ہوئے پنجاب کو نہیں چلنے دیا وہ یہاں اقتدار میں آگئے تو وفاق کو کیسے چلنے دیں گے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close