سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کا معاملہ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بھی مشکل میں پھنس گئے

اسلام آباد (پی این آئی) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کے معاملے پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو طلب کرنےکا عندیہ دے دیا ہے، چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے ہدایت کی کہ آڈیٹرجنرل ڈیم فنڈ کے تمام اخراجات کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریں، مالی بےضابطگیاں سامنے آنے پر سابق چیف جسٹس کو بھی بلائیں گے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں مہمند ڈیم کنٹریکٹ کے اجراء میں مالی بےضابطگیوں کا انکشاف ہوا، سیکریٹری آبی وسائل اور پلاننگ ڈویژن کو منصوبے کی فیکٹ فائنڈنگ تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے مہمند ڈیم کنٹریکٹ میں مالی بےضابطگیوں کو فیک فائنڈنگ رپورٹ ایک ماہ میں طلب کر لی ہے، پی اے سی ارکان نے سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کا معاملہ بھی اٹھایا، پی اے سی ممبران نے سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ ن لیگ کے رہنماء برجیس طاہر نے کہا کہ ڈیم فنڈ حقیقت میں ڈیم فول ہے، ڈیم کیلئے چندہ اکھٹا کرکے قوم کا مذاق بنایا گیا، دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جس نے چندے سے ڈیم بنائے ہوں، ڈیم فنڈ کیلئے9 ارب اکھٹا کیا 13 ارب اشتہارات پر لگا دیئے۔ پی اے سی نے آڈیٹر جنرل کو سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کی تحقیقات کا ٹاسک دے دیا ہے۔ چیئرمین پی اے سی نورعالم نے کہا کہ آڈیٹر جنرل سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریں۔

 

تحقیقات کی جائیں ڈیم فنڈ کے ایڈورٹائزمنٹ پر کتنے اخراجات آئے، چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ آڈیٹر جنرل سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کریں۔ چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے سپریم کورٹ ڈیم فنڈ معاملے پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو طلب کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈیم فنڈ تحقیقات میں مالی بے ضابطگیاں سامنے آنے پر سابق چیف جسٹس کو بھی بلائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close