لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر فاروق کا کہنا ہے کہ میں 2018 میں آزاد حیثیت سے تحریک انصاف میں شامل ہوا – کل سے مختلف ذرائع سے بار بار کالز آرہی ہیں اور آفر کی گئی ہے 22 جولائی میں ووٹ دو۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑا ہو انشاءاللہ میرا ووٹ انشاءاللہ پرویز الہی کو ہوگا۔
22 جولائی کو ہم ثابت کریں گے ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشاءاللہ پنجاب بھی عمران خان کا ہیں۔صوبہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے الیکشن سے قبل ایک بار پھر جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جہاں تحریک انصاف کے ایک رکن کے 25 کروڑ میں بکنے کا انکشاف سامنے آگیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن کو 25 کروڑ میں خرید لیا گیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک ایم پی اے 25 کروڑ میں زرداری اور ن لیگ نے خریدا ہے ، جس پر قوم ان غداروں کو نہیں چھوڑے گی۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف نے ہارس ٹریڈنگ کے خلاف لاہور میں آج شام ایک بڑے احتجاج کی کال دے دی ، پی ٹی آئی رہنماء سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ عوام اور کارکن لبرٹی چوک پر شام 8 بجے ایک بڑے احتجاج کے لئے تیار رہیں کیوں کہ عوام کے مینڈیٹ کو چرانے کے لئے لوٹ مار کے پیسے والے 40 کڑور کا ریٹ آفر کر رہے ہیں لیکن ابھی تک کوئی نہیں بکا ، اس نحوست کو ہمیشہ کہ لئے ختم کر دیں گے۔دوسری جانب رانا ثنا اللہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں