وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو گیا، معاشی کی بجائے سیاسی ہلچل روپے کی قدر میں کمی کی بڑی وجہ ہے، آنے والے دنوں میں صورتحال بہتر ہوجائے گی، آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک سے بھی پیسے آئیں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل  نے کہا ہے کہ  گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 جولائی تک درآمدات میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے  کہاکہ درآمدات میں کمی کے لیے اقدامات پر اسٹیٹ بینک کے شکر گزار ہیں، مستقبل قریب میں درآمدات میں کمی کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جولائی تک درآمدات 2.6 ارب ڈالر رہیں جو پچھلے سال سے 20 فیصد کم ہے۔ مفتاح اسماعیل کاکہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے اقدامات کی بدولت اس ماہ درآمدات کنٹرول میں آگئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ درآمدات اور کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close