لاہور(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی میں پرویز الٰہی کو ووٹ نہیں دیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ مالیاتی اداروں سے ڈیل مکمل ہونے تک قبل از وقت انتخابات میں نہیں جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ریلیف لیتے جا رہے ہیں، یہ کل بھی لاڈلے تھے اور آج بھی لاڈلے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ کوئی بھی ادارہ عمران خان کی کرپشن میں ہاتھ ڈالنے کے لیے تیار نہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف نے وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی ۔ رکن اسمبلی زینب عمیر کی جانب سے دائر درخواست میں شہباز شریف ،اعظم نذیر تارڑ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ہارس ٹریڈنگ روکنے سے متعلق قانون سازی نہیں کی گی ،
پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی کے الیکشن کے لیے ممبران کی بولیاں لگ رہی ہیں ،اراکین اسمبلی کو50,50 کروڑ روپے کی پیشکش کی جا رہی ہیں ،پولیس کے ذریعے اراکین اسمبلی کو ہراساں کیا جارہا ہے۔استدعا ہے عدالت ہارس ٹریڈنگ روکنے اور قانون سازی کا حکم دے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں