عبوری ضمانت ختم ، نجی ہائوسنگ سوسائٹی کا مالک گرفتار

اسلام آباد (پی این آئی)سپریم کورٹ نے بلیو ورلڈ سٹی کے مالک نعیم اعجاز کی عبوری ضمانت ختم کر دی، جس کے بعد نعیم اعجاز کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ نعیم اعجاز پر ڈسٹرکٹ کورٹ کے اندر مخالف پارٹی پر حملے کا الزام ہے۔ پولیس نے بلیو ورلڈ سٹی کے مالک کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ خیال رہے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے ملزم کی عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں