وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب تینوں بڑی جماعتیں متحرک ، بڑے فیصلے کرلئے

لاہور(پی این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے پیش نظر پاکستان مسلم لیگ(ن)مسلم لیگ (ق)اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے اپنے ارکان کو ہوٹل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، مسلم لیگ ن اور اتحادیوں نے حمزہ شہباز پر ہاتھ اٹھا کر اعتماد کا اظہار کیا ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارلیمانی پارٹی نے حمزہ شہباز کی پنجاب کے عوام کے لئے خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا، اجلاس میں 177 ارکان شریک ہوئے، نو منتخب ارکان میں سے دو اجلاس میں نہیں پہنچ سکے۔

اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر اپنے ارکان کو ہوٹل شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پارلیمانی پارٹی کے ارکان کو ہوٹل پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے، مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی ایئر پورٹ کے قریب ہوٹل میں منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف اور ق لیگ نے بھی اپنے ارکان کو ہوٹل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، گلبر گ کے ہوٹل میں بکنگ کروالی گئی، اپوزیشن ارکان وزیراعلیٰ کے انتخاب تک ہوٹل میں ہی قیام کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close