پنجاب میں ن لیگ کے ارکان نے استعفے دینا شروع کر دیے، تہلکہ خیز انکشاف کر دیا گیا

فیصل آباد(پی این آئی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وسابق وزیرمملکت اطلاعات ونشریات میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں ن لیگ کے اپنے ارکان نے استعفیٰ دینا شروع کردیئے ہیں، عوام نے عالمی سامراج اور ان کے ایجنٹوں کو مسترد کر دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہا (ن)لیگی عوام کواپنا غلام سمجھتے تھے ۔عوام نے شعور کا ثبوت دیا اور ان کی بادشاہت کوووٹ کو ٹھوکر پررکھا پی ٹی آئی نے پنجاب کے لوٹوں کو ان کی حیثیت تک پہنچا دیا ہے ۔

عمران خان سے غداری کرکے ضمیر فروخت کرنے والے اب کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ۔ پنجاب کے بعد اب( ن) لیگ کو وفاق سے بھی بوریا بستر گول کرناشروع کر دے۔پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی تاریخی کامیابی سے نام نہاد تجربہ کار اتحادی حکومتی بیروپیوں کے چہرے لٹک چکے ہیں ۔ حمزہ شہباز کا اب مستقبل ایوان وزیر اعلی نہیں ایوان جیل ہے ۔انہوںنے کہا کہ(ن)لیگ پورے پنجاب کی سرکاری مشینری کو استعمال کرنے کے

باوجود عوام کی طاقت کے آگے ڈھیر ہو گئی ہے ۔ پی ٹی آئی کے امیدواروںکی کامیابی عوام کی فتح ہے ۔ عوام عمران خان کے ساتھ ہے ۔انشااﷲ تعالی عام انتخابات میں بھی پی ٹی آئی ہی ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی ۔ انہوںنے کہا کہ امریکی غلاموں اور کرپٹ سیاست دانوں کے چہروں سے نقاب اتر چکے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ (ن) لیگ کا ٹکٹ عبرت کا نشان بن چکا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب کی ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے یہ سلسلہ منقطع ہوا تھا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close