تحریک انصاف کی نشستوں میں مزید اضافہ ہوگیا

اسلام آباد (پی این آئی) فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے پنجاب میں اتوار کے روز 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں 49.7 فیصد ٹرن آؤٹ اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے۔ پولنگ کا دن پر امن گزرا، بعض جگہوں پر اکا دکا لڑائی جھگڑوں کے واقعات ہوئے جنہیں مین سٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔

 

جس طریقے سے مسلم لیگ ن نے اپنی شکست کو تسلیم کیا ہے یہ آئندہ کیلئے ملک میں جمہوریت کے استحکام کی ایک اچھی مثال بن سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق سنہ 2018 کے عام انتخابات کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف کی نشستوں میں اضافہ ہوا ہے اور یہ آٹھ سے بڑھ کر 15 ہوگئی ہیں۔ پی ٹی آئی کو 2018 میں ان حلقوں سے چھ لاکھ 84 ہزار 820 ووٹ (32 فیصد) ملے تھے۔ لیکن حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو 10 لاکھ 48 ہزار 632 ووٹ ملے جو 47 فیصد بنتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کےووٹوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ن لیگ نے 2018 کے عام انتخابات میں یہاں سے پانچ لاکھ 47 ہزار 599 ووٹ (25 فیصد) لیے تھے جو ضمنی الیکشن میں بڑھ کر آٹھ لاکھ 83 ہزار 632 (39 فیصد) ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں