بلال کاکا قتل کیس، گرفتار ملزمان کی تعداد 4 ہو گئی ہے، قتل کا اعتراف کر لیا

حیدرآباد (آئی این پی) حیدرآبادمیں ریسٹورنٹ پر جھگڑے کے دوران قتل ہونے والے بلال کاکا کے کیس میں نامزد مزید 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بلال کاکا قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 4 ہوگئی ہے، ملزمان نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ حیدر آباد بائی پاس کے قریب 12 جولائی کو رات گئے ہوٹل میں مبینہ طور پر بل کی ادائیگی پر عملے اور نوجوان بلال کاکا کے درمیان جھگڑا ہوا اور فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان بلال جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close