اسلام آباد(پی این آئی)سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری آگئی۔۔ حکومت نے گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران کو ایگزیکٹو الاؤنس دینےکا فیصلہ کیا ہے۔دستاویز کے مطابق ایگزیکٹو الاؤنس 30 جون 2022 سےجاری بنیادی تنخواہ پر دیا جائےگا، الاؤنس اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سےتعینات کردہ افسران کے لیے ہوگا۔
حکومتی فیصلےکے تحت وفاقی دارالحکومت میں تعینات انتظامی افسران بھی ایگزیکٹو الاؤنس لینے کے اہل ہوں گے۔ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران ایگزیکٹو الاؤنس لینےکے اہل نہیں ہوں گے، بیرون ملک تعینات افسران بھی ایگزیکٹو الاؤنس کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں