ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا، فافن نے رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)فافن کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضمنی انتخابات صاف او رشفاف ہوئے، ان ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا۔فافن کی رپورٹ کے مطابق انتخابی سیاسی عمل میں فوج کی طرف سے کوئی مداخلت کی گئی اور نہ ہی الیکشن کمیشن نے کسی کے حق میں دھاندلی کی۔

 

فافن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کا بہترین طریقے سے انعقاد کیا گیا۔ پولنگ ڈے پر پولنگ وقت پر شروع ہوئی اور وقت پر ختم ہوئی۔ کسی کو ووٹ کاسٹ کرنے سے نہیں روکا گیا بلکہ ووٹنگ کے عمل اور اس کے بعد ووٹوں کی گنتی کے دوران بھی کوئی غیر خوشگوار واقعہ سامنے نہیں آیا۔۔ تمام پولنگ اسٹیشنز پر سیاسی جماعتوں کے پولنگ عملے کی موجودگی میں بیلٹ باکس کھولے گئے۔ اور اسٹیشن سے نتائج آنے تک تمام مراحل خوش اسلوبی سے انجام پائے۔ فافن نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی لکھا کہ سوشل میڈیا پر چھوٹے موٹے واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔ جبکہ شکست کا سامنے کرنے والی مسلم لیگ ن نے بھی نتائج کو کھلے دل سے تسلیم کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close