میرے پاس کوئی چھت نہیں، دعا زہرہ نے شوہر کیساتھ تعلقات کی حقیقت بتا دی، دارالامان میں پناہ کی درخواست

کراچی(پی این آئی)کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا نے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوکر شوہر ظہیر احمد کے ساتھ تعلقات خوشگوار نہ رہنے کا بیان دے دیا۔ مجسٹریٹ کے روبرو اپنے بیان میں دعا زہرا کا کہنا تھا کہ شوہر ظہیر احمد کے ساتھ حالات خوشگوار نہیں رہے، خاوند سے الگ ہو کر اپنے رشتے دار کے گھر رات گزاری۔دعا زہرا نے کہا کہ میرے پاس رہنے کے لیے کوئی چھت نہیں ہے۔

 

والدین اور دیگر افراد سے سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔خیال رہے کہ دعا زہرا نے عدالت میں دارالامان جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد اسے دارالامان بھیج دیا گیا۔دعا زہرا نے مجسٹریٹ کے رو برو بیان دیا تھا کہ والدین خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں، سیکیورٹی کے لیے دارالامان جانا چاہتی ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close