پیٹرول کی قیمتوں میں پھر 10روپے فی لیٹر اضافےکی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت اور روپے کی گرتی قدر کے باعث حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حکومت ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کر رہی ہے۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

آئی ایم ایف سے معاہدہ حکومت کے لیے عوام کو ریلیف دینے میں رکاوٹ بن گیا۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 106 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جب کہ ڈالر کی قیمت بھی آج 222 روپے ہوچکی ہے ایسے میں حکومت ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کر رہی ہے۔ضمنی الیکشن سے دو دن قبل وزیر اعظم نے پٹرول 18 روپے، ڈیزل 40 روپے سستا کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی میڈیا پر نشر کیے گئے قوم سے خطاب میں پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعظم نے سرکاری ٹی وی پر قوم سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے طویل مدتی گیس پر معاہدہ نہ کرکے بدترین غفلت برتی گئی، جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے، میں نے وعدہ کیا تھا کہ غلط بیانی نہیں کروں گا، اور ہم نے دل پر پتھر رکھ کر عالمی منڈی میں بڑھتی تیل کی قیمتوں کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جس کا عام آدمی پر بوجھ پڑا۔

 

ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں تھا، اگر راستہ ہوتا تو عوام کیلئے مشکلات کبھی پیدا نہ ہونے دیتے، لہذا ہمیں سخت فیصلے کرنے پڑے، مگر آج اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت تیزی سے گر رہی ہیں،اور آج ہمیں تیل کی قیمت مین کمی کرنے کا موقع ملا ہے، ہمیں اس کمی کا ایک ایک پیسا آپ تک پہنچانے کی سعادت ملی ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں