رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ پر پنجاب میں داخلے پر پابندی لگنے کا امکان، تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 23 جولائی کورانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کے پنجاب داخلے پر پابندی لگا سکتے ہیںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن پرہمارااعتمادصفرہے،الیکشن کمیشن میں کیس فارن فنڈنگ نہیں بلکہ ممنوعہ فنڈنگ کاہے، ہمارے 2 ممبران پنجاب اسمبلی سے رابطہ کر کے انہیں بھاری آفر دی گئی ہے۔

 

اب وہ دن گزر گئے جب بند کمروں میں بیٹھ کر 6 لوگ فیصلے کرتے تھے،ایکس اور وائی کاخاتمہ ہوچکا ہے ، رانا ثنا اللہ کی زندگی میں 2 ہی فیزہیں،یاوزیرہوتےہیں یاجیل میں۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ زرداری صاحب کوبھی پتہ ہےاب مسلم لیگ (ن) کی حکومت نہیں چل سکتی ، زرداری صاحب جانتے ہیں شہباز شریف کی حکومت وینٹی لیٹرپرہے، زرداری صاحب کبھی بھٹو کیساتھ کھڑےنہیں ہوئے،مسلم لیگ (ن) کیساتھ کیا ہوں گے.زرداری صاحب چاہتےہیں سندھ میں ان کی حکومت رہنی چاہیے، نگران حکومت معیشت ٹھیک نہیں کرسکتی نہ ہی اس کےپاس اختیارہوگا، ایک دن سےبھی زیادہ عبوری حکومت تسلیم نہیں کی جائےگی، نگران حکومت بناکرعام انتخابات کرائےجائیں۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ پنجاب میں گندم کی خریداری نہیں کی جاسکی، دسمبرمیں آٹےکابحران پیداہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں