دعا زہرا کیس، اہم خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دعا زہرا کیس دوسرے جج کو منتقل کرنے کے لیے ریفرنس ارسال کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی میں دعا زہرا کیس کے تفتیشی افسر کی تبدیلی کا معاملہ پر سماعت ہوئی۔نجی ٹی واے آروائی کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کیس دوسرے جج کو منتقل کرنے کے لیے ریفرنس ارسال کردیا، ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کے سامنے ایک بجے پیش کیا جائے گا۔

کیس دوسرے جج کو منتقل کرنے کا حتمی فیصلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کریں گے۔یاد رہے دعا زہرا مبینہ اغوا کیس میں والد مہدی کاظمی نے تفتیشی افسر کی تبدیلی کے لیے سیشن عدالت میں نئی درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ دعا زہرا کی نئے میڈیکل جانچ کے بعد صورتحال تبدیل ہوگئی ہے، میڈیکل بورڈ نے بھی دعا کی عمر 15سال کے قریب بتائی ہے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر میڈیکل رپورٹ کے بعد بھی تفتیش نہیں کررہا ، مدعی اور اہل خانہ کو موجودہ تفتیشی افسر پر اعتماد نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close