پنجاب میں پی ٹی آئی کی اکثریت اقلیت میں بدلنے کا ایک ہی راستہ حمزہ شہباز کے پاس کونسا آخری کارڈ بچ گیا؟بنی گالہ میں ہلچل

اسلام آباد (پی این آئی) پنجاب اسمبلی کے 20حلقوں کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شاندار مگر غیر متوقع کا میابی نے ملک میں نئے انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار کردی ہے اور اب بظا ہر وفاقی حکومت عمران خان کے دبائو کا مقابلہ نہیں کرسکے گی۔روزنامہ جنگمیں رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق سیا سی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی سر براہی میں قائم اتحادی حکومت کی بقاء کا انحصار اب پنجاب میں وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی بقاء پر ہے۔

اب پی ٹی آئی کو پنجاب اسمبلی میں ق لیگ کے ساتھ مل کر سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔ حمزہ شہباز کے پاس آخری کارڈ یہ رہ گیا ہے کہ وہ جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ممبران پنجاب اسمبلی سے استعفے دلواکر پی ٹی آئی کو ضمنی الیکشن میں حاصل ہونے والی اکثریت کو اقلیت میں بدل دیں ورنہ ان کے پاس اب استعفے اور ایوان میں شکست کا آپشن ہی باقی رہ گیا ہے۔ یہ کارڈ کھیل کر حمزہ شہباز بازی پلٹ سکتے ہیں ۔اگر پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت بن گئی تو وزیر اعظم شہباز شریف کے پاس بھی با وقار راستہ نئے انتخابات کا ہی رہ جا ئے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close