نئے وزیراعلی کے لیے نام فائنل ،پی ٹی آئی نے پنجاب میں حکومت سازی کیلئے کمیٹی بنادی

اسلام آباد (پی این آئی )تحریک انصاف کے کور کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کیلئے چودھری پرویز الہٰی کا نا م فائنل کر لیا گیا گیا ہے اس حوالے سے تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے معاملات کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی خصوصی کمیٹی میں شفقت محمود، یاسمین راشد، سبطین خان، محمود الرشید اور اسلم اقبال شامل ہییں۔نجی ٹی وجیو کے ذرائع کا کہنا ہےکہ پنجاب میں حکومت سازی کے معاملات کے لیے کمیٹی کا سربراہ اسد عمر کو مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں، ارکان اسمبلی اور کارکنان کے خلاف مقدمات کے معاملات پر بھی کمیٹی قائم کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close