عدالت نے پی ٹی آئی رہنماکو بڑا جھٹکا دیدیا، گرفتاری کاامکان

لاہور(نیوزڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان نیازی کی عبوری ضمانت خارج کر دی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق حسان نیازی دو مقدمات میں عبوری ضمانت کے لئے عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے تھانہ شاہدرہ اور گلبرگ کے دو مقدمات میں ان کی ضمانت خارج کر دی ۔عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شفقت محمود کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی ، عدالت نے تمام مقدمات میں شفقت محمود کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے آئندہ سماعت پر شفقت محمود کو میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close