اسلام آباد(آئی این پی ) پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تاریخی شکست کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین کا اہم اجلاس آج لاہور میں شہبازشریف کی رہائش گا ہ پر ہوگا جس میں ملک کی مجموعی ملکی صورتحال کا جائزہ لیاجائیگا،حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین کے اجلاس میں اہم امور پر مشاورت ہوگی۔
پیر کووزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین کا اہم اجلاس آج منگل کی دوپہر کو ہو گا ۔وزیراعظم نے حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین کو لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر دعوت دی ہے ۔ 96 ایچ ماڈل ٹائون میں منعقدہ اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین مجموعی ملکی صورتحال کا جائزہ لیں گے ۔حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین کے اجلاس میں اہم امور پر مشاورت ہوگی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں