وزیراعظم شہباز شریف کو وفاق میں کس نے ڈٹ جانے کا مشورہ دیدیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی اتحاد میں شامل اہم جماعت کے سربراہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو وفاق میں ڈٹ جانے کا مشورہ دیا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا “سنا ہےحکمراں اتحاد میں شامل ایک کلیدی جماعت کے سربراہ جو تحریک عدم اعتماد کے چیف معمار تھے ، انہی نے ن لیگ کو تحریک عدم اعتمادپرراغب کیا۔

 

شہباز شریف کو مشورہ دے رہے ہیں پنجاب حکومت گئی سو گئی “وفاق میں ڈٹے رہیں ایک سال کھینچا جاسکتا ہے۔”خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے 15 جب کہ مسلم لیگ ن نے چار نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب 22 جولائی کو ہونا ہے اور غالب امکان ہے کہ حمزہ شہباز کی جگہ تحریک انصاف کے امیدوار پرویز الہٰی منتخب ہوجائیں گے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں