حوالات میں میرے ساتھ کیا ہوا؟ شہباز گل نے خود ہی بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے خود کے ساتھ حوالات میں پیش آنے والے واقعات بیان کردیے۔ شہباز گل نے کہا کہ انہیں جان بوجھ کر ایسے حوالات میں رکھا گیا جہاں انتہائی گندگی تھی، انہیں حوالات میں بند کرنے کے بعد کیمرہ بھی لگایا گیا تاکہ نظر رکھی جا سکے، حوالات میں کئی روز پرانا کھانا بھی پڑا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں حوالات میں جان بوجھ کرتنگ کیاگیا۔

 

خیال رہے کہ شہباز گل کو مظفر گڑھ سے اتوار کے روز ضمنی الیکشن کی پولنگ کے دوران الیکشن کمیشن کے حکم پر گرفتار کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو مراسلہ بھیجا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ شہبازگل کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرگرفتار کیا جائے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ شہبازگل نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی شق 15 اور 16کی خلاف ورزی کی، شہبازگل مظفرگڑھ میں نقض امن کا باعث بن رہے ہیں، پولیس اور انتظامیہ شہباز گل کو گرفتار کرکے الیکشن کمیشن کےاحکامات پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں