عام انتخابات میں عمران خان کا کلین سویپ کرنے کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی ) عام انتخابات میں عمران خان کلین سوئپ کرے گا، پنجاب کے ضمنی الیکشن میں دور دراز دیہاتوں میں بھی تحریک انصاف کواکثریت سے ووٹ پڑا، کہیں سے بھی دھاندلی کی آواز نہیں آئی۔ اس سے قبل پیر کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لکشمی چوک پر مسلم لیگ ن کا جنازہ نکلا ، شہباز شریف ابھی اسمبلی توڑ کر فرار ہوسکتے ہیں۔

 

آئی ایم ایف سے قسط ملنی ہے نہ ہی کسی ملک نے ان کو پیسے دینے ہیں ، اب کوئی حل نہیں ، شہبازشریف اسمبلیاں توڑیں اور الیکشن کا اعلان کریں ، پہلے ہی کہا تھا کہ 15جولائی سے 30اگست تک ملک کے اہم فیصلے ہوجائیں گے۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا ہے ، آج پیپلزپارٹی نے بھی اجلاس طلب کر رکھا ہے ، آصف زرداری خود کو صدر اور بیٹے کو وزیراعظم بنوانا چاہتے ہیں ، عمران خان نے پہلے ہی کہاتھا کہ یہ اپنے کیسز ختم کرنے آئے تھے ، اسی لیے نیب ترمیم کے خلاف عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دی ہے ، آج عمران خان پاکستان نہیں عالم اسلام کی آواز ہے ، پنجاب ضمنی الیکشن میں عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا ، قوم نے غیر ملکی سازش کو بے نقاب کیا ، گزشتہ روز کے الیکشن سے اسٹیبلشمنٹ کو بھی عزت ملی ، پی ٹی آئی بہتر فیصلہ کرتی تو لاہور سے چوتھی نشست بھی جیت جاتی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ حکومت نے ہم پر ایک جیسے مقدمات مختلف تھانوں میں درج کیے ، وزیرداخلہ رانا ثنااللہ منشیات کیس میں ملوث ہیں ، راناثناء اللہ نے میری تینوں بہنوں کے گھروں پر چھاپے مارے ، اینٹی کرپشن میں گریڈ 20 کا آدمی لگادیاگیا تاکہ عمران خان کے ساتھیوں کو تنگ کیا جاسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں