عوام نے ان لوگوں کو مسترد کر دیا، تحریک انصاف کی جیت پر حامد میر بھی حیران

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ حالیہ ضمنی انتخاب میں عوام نے وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو مسترد کردیا، انہوں نے یہ بات وزیر دفاع خواجہ آصف کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہی۔خواجہ آصف نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا “پی ٹی آئی کو کامیابی مبارک ہو،الحمد للہ پنجاب میں ن لیگ حکومت نے شفاف الیکشن کروائے۔

 

کوئی دھاندلی کی شکایت یاانتظامیہ کےناجائز استعمال کی شکایت نہیں ھوئی، ہم نےعوامی رائے کےتقدس پہ آج پہرہ دیا، 2018 کے انتخابات میں بھی یہ نشستیں ن لیگ کے پاس نہیں تھیں ان پر پی ٹی آئی اورآزادامیدوار منتخب ہوئے تھے۔”خواجہ آصف کے اس ٹویٹ کے جواب میں حامد میر نے کہا ” یہ تو درست ہے کہ جن نشستوں پر تحریک انصاف جیتی ہے 2018 میں بھی اکثر نشستیں اسی جماعت نے جیتی تھیں لیکن آپ یہ بھی مانیں کہ عوام نے وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو مسترد کیا ہے دوسری بات یہ کہ مفتاح اسماعیل بھی مسترد ہو گئے۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close