تحریک انصاف پنجاب میں حکومت بنائیگی یا نہیں؟ کیا فیصلہ ہوا؟ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گزشتہ روز کے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد پنجاب میں حکومت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں 22 تاریخ کو پنجاب میں حکومت بنانے کا فیصلہ ہواہے۔

 

پرویز الٰہی وزیراعلی پنجاب کے امیدوار ہوں گے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے آئندہ الیکشن کی تیاری کرنے کا بھی کہہ دیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیاہے کہ کور کمیٹی ارکان نے عمران خان کو سندھ میں متحرک ہونے کا مشورہ دیا ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سندھ کا دورہ جلد متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close