خان صاحب فتح مبارک ہو، بااثر شخصیت نے عمران خان کو فون گھما دیا، پی ٹی آئی کارکنان میں خوشی کی لہر

اسلام آباد(پی این آئی) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ٹیلیفونک رابطے میں پنجاب کے ضمنی انتخابات میں جیت پر مبارکباد دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین آئندہ کی سیاسی صورتحال اور پنجاب میں حکومت سازی پر مشاورت کی گئی۔عمران خان نے پرویز الہیٰ کو جواب دیا کہ ہم مل کر چلیں گے۔چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ آپ کی رہنما میں ہم بہتر طریقے سے عوام کی خدمت کریں گے۔

 

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے عمران خان سے رات گئے رابطہ کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل مشاورت کے لیے تحریک انصاف اورمسلم لیگ(ق) نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ پنجاب میں ضمنی انتخابات کے اہم معرکے کے بعد پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہو گا۔اسمبلی کے اجلاس سے قبل پی ٹی آئی اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق مشاورت کی جائے گی. پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف 15 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔ مسلم لیگ ن کو 4 جب کہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے جس کے بعد پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے اتحاد نے پنجاب میں اپنا وزیر اعلیٰ بنانے کے لیے مطلوب اراکین کی تعداد حاصل کر لی ہے۔

 

دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے کم ازکم 3اراکین مستعفی ہونے کے لیے تیار بیٹھے ہیں مگر مسلم لیگ نون کی جانب سے انہیں ہر قیمت پر منانے کی کوشش کی جائے گی جبکہ کئی ناراض اراکین پہلے سے بیرون ملک ہیں ان میں ایک بڑی تعداد ایسے ممبران کی ہے جو حج کی سعادت کے لیے گئے تھے مگر ابھی تک واپس نہیں آئے.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close